ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے پیچھے کیا کہانی ہے،عامر خان کا نام بھی سامنے آگیا

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے پیچھے کیا کہانی ہے،عامر خان کا نام بھی سامنے آگیا

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ حملہ آوروں کا ابتدائی ہدف اداکار عامر خان تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ممبئی پولیس کی تفتیش سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ سے مبینہ تعلق رکھنے والے ملزمان کو پہلے عامر خان کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے ممبئی میں تقریباً 1 ماہ قیام کے دوران عامر خان کی رہائش گاہ کے اطراف کم از کم 3 مرتبہ نگرانی کی۔ تاہم، اداکار کی شوٹنگ میں مصروفیات اور گھر سے کم باہر نکلنے کے باعث مبینہ طور پر وہ اپنے منصوبے پر عمل نہیں کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب کا بڑا اپڈیٹ، اب اپنی پسند کی ویڈیوز خود منتخب کریں

بعدازاں، ملزمان نے مبینہ طور پر ٹائیگر شروف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا، کیونکہ وہ اکثر اتوار کے روز ممبئی کے علاقے جوہو کے ایک پارک میں فٹبال کھیلنے آتے تھے۔

پولیس ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ عامر خان کو رواں سال جولائی میں مبینہ طور پر بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

editor

Related Articles