نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، الیکٹرک بائیک اسکیم شروع ،اپلائی کیلئے آن لائن پورٹل کھل گیا

نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، الیکٹرک بائیک اسکیم شروع ،اپلائی کیلئے آن لائن پورٹل کھل گیا

پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، طلبہ کو سفری سہولت فراہم کرنے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شہریوں کے لیے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس اسکیم کا بنیادی مقصد طلبہ، نوجوانوں اور کم آمدنی والے افراد کو کم خرچ، آسان اور جدید سفری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیمی اداروں، ملازمت یا دیگر روزمرہ سرگرمیوں کے لیے بہتر ٹرانسپورٹ حاصل کر سکیں۔ الیکٹرک بائیکس کے ذریعے نہ صرف ایندھن کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ درخواست دینے کا پورا عمل آن لائن رکھا گیا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ اہل افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری پورٹل https://ptfpunjabgov.com/ پر جا کر اپنی ذاتی معلومات، تعلیمی تفصیلات اور دیگر ضروری کوائف درست طور پر درج کریں تاکہ ان کی درخواست بروقت اور بغیر رکاوٹ پراسیس ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:غیریقینی صورتحال کے اثرات،تیل کی قیمتیں کم ہوکر پھر بڑھ گئیں،بڑا اضافہ ریکارڈ

حکومت نے واضح کیا ہے کہ امیدواروں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ اور شفاف نظام کے تحت کیا جائے گا، جبکہ ترجیحی بنیادوں پر یونیورسٹی، کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو فوقیت دی جا سکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خواتین درخواست دہندگان کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کیے جانے کا امکان بھی موجود ہے تاکہ خواتین کو بھی اس سہولت سے بھرپور فائدہ پہنچایا جا سکے۔

editor

Related Articles