کم آمدنی والوں کیلئے خوشخبری، اپنا گھر پروگرام، قرضے اور اقساط کی تفصیلات سامنے آگئیں

کم آمدنی والوں کیلئے خوشخبری، اپنا گھر پروگرام، قرضے اور اقساط کی تفصیلات سامنے آگئیں

حکومتِ پاکستان کی جانب سے کم آمدنی والے شہریوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں جن میں “وزیرِاعظم اپنا گھر پروگرام” اور ،،اپنی چھت اپنا گھر،، شامل ہیں، ان پروگرامز کے تحت شہریوں کو مارک اپ سبسڈی کے ساتھ آسان شرائط پر سستے ہاؤسنگ قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ان اسکیموں کا مقصد محنت کش اور کم آمدنی والے طبقے کو گھر کی ملکیت کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ مالی دباؤ کے بغیر اپنا رہائشی یونٹ حاصل کر سکیں اس منصوبے کے تحت شہریوں کو گھر، فلیٹ یا پلاٹ کی خریداری کے علاوہ اپنی ملکیت والی زمین پر مکانات کی تعمیر کے لیے بھی مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

پروگرام کے مطابق قرض کی حد زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ روپے تک رکھی گئی ہے، جبکہ رہائشی یونٹس کا سائز 10 مرلہ یا پندرہ سو مربع فٹ تک مقرر کیا گیا ہے۔اس اسکیم میں صارف کے لیے مقررہ شرح پانچ فیصد رکھی گئی ہے، جبکہ بینکوں کی شرح ایک سالہ کیبور پلس تین فیصد کے حساب سے طے کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے عوام کےلیے بڑی خوشخبری

قرض کی ادائیگی کی مدت زیادہ سے زیادہ ب20 سال تک ہو سکتی ہے، حکومت پہلے 10سالوں کے لیے مارک اپ سبسڈی فراہم کرتی ہے، جس سے ابتدائی مالی بوجھ میں نمایاں کمی آتی ہے، اس کے علاوہ قرض کی جلد ادائیگی پر کوئی پروسیسنگ فیس یا جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا۔

ملک بھر کے مختلف بینک بھی اس پروگرام کے تحت ہاؤسنگ لون کی سہولت فراہم کر رہے ہیں، مثال کے طور پر بعض بینکوں کے تحت 30 لاکھ روپے کے قرض پر مختلف مدت کے حساب سے ماہانہ اقساط مقرر کی گئی ہیں، جن میں 10سال کے لیے تقریباً19 ہزار 799 روپے، 15سال کے لیے تقریباً 23724 روپے اور 20 سال کی مدت کے لیے تقریباً 31820 روپے ماہانہ قسط شامل ہے۔

یہ اسکیم شہریوں کو اپنی مالی استعداد کے مطابق ادائیگی کا انتخاب کرنے کی سہولت دیتی ہے، تاکہ وہ طویل المدتی آسان اقساط کے ذریعے اپنا گھر حاصل کر سکیں۔

editor

Related Articles