علامہ طاہر اشرفی کو ہراساں کرنے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی بھی ہراساں کرنے والوں میں شامل دیکھائی دے رہے ہیں۔
سینئر صحافی سفینہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ویڈیو میں اظہر مشوانی کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ہے۔
ویڈیو میں اظہر مشوانی اپنے ساتھ موجود چند ٹک ٹاکرز اور غنڈوں کو ہدایات دیتے ہیں اور پھر وہ اسی مقام پر کھڑے ہو کر مولانا طاہر اشرفی کے ساتھ کی جانے والی بدتمیزی کو دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔
اظہر مشوانی کے جھوٹ کا پردہ چاک ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے اظہر مشوانی اپنے چند ٹک ٹاکرز نامہ غنڈوں کیساتھ اتا ہے انھیں ہدایات جاری کرنے کے بعد ادھر اسی مقام پر مولانا طاہر اشرفی کے ساتھ کی جانے والی بدتمیزی کو ایک طرف کھڑا ہو کر دیکھنا شروع کر دیتا ہے pic.twitter.com/EdirRjYfqc
— Safina Khan (@Safinakhan) April 28, 2026

