پی ٹی سی ایل کا واضح مؤقف، ای ایند کی سرمایہ کاری سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

پی ٹی سی ایل کا واضح مؤقف، ای ایند کی سرمایہ کاری سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ای اینڈ (سابقہ اتصالات )پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کی پوزیشن تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ رپورٹس بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، جو مارکیٹ میں غیر ضروری بے یقینی پیدا کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایلون مسک کا نیا اعلان، ایکس اب بنے گا آپ کا بینک بھی

پی ٹی سی ایل نے واضح کیا کہ اس کے شیئر ہولڈرز کمپنی کی طویل مدتی ترقی کی حکمت عملی پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور اس پر قائم ہیں۔

پی ٹی سی ایل ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹیلی نار پاکستان کے حصول، 5G اسپیکٹرم میں سرمایہ کاری اور ملک بھر میں فائبر نیٹ ورک کی توسیع جیسے بڑے منصوبے اسی عزم کا واضح ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریخ پر شہر بساؤ، تب ہی اربوں کے شیئرز پاؤ، سپیس ایکس کا نیا چیلنج

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ای اینڈ بطور مینجنگ شیئر ہولڈر، پی ٹی سی ایل کی مستقبل کی منصوبہ بندی اور اسٹریٹجک سمت میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مسلسل سرمایہ کاری اور آپریشنل بہتری کے ذریعے اپنے صارفین، شراکت داروں اور شیئر ہولڈرز کو بہترین خدمات اور ویلیو فراہم کرتا رہے گا۔

editor

Related Articles