ایران نے دوستی نبھا دی، پاکستانی جہاز کو آبنائے ہرمز سے خصوصی اجازت مل گئی،ڈیزل بردار جہاز خلیج عمان پہنچ گیا

ایران نے دوستی نبھا دی، پاکستانی جہاز کو آبنائے ہرمز سے خصوصی اجازت مل گئی،ڈیزل بردار جہاز خلیج عمان پہنچ گیا

 ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک اور پاکستانی جہاز کو خصوصی اجازت دی، جس کے بعد پاکستانی بحری جہاز کامیابی سے آبنائے ہرمز عبور کرکے خلیج عمان میں داخل ہو گیا۔

پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں تقریباً 8 کروڑ لیٹر ڈیزل موجود ہے جو آئندہ 2 سے 3 روز میں کراچی بندرگاہ پہنچ جائے گا، جس سے ملک میں توانائی سپلائی کے تسلسل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی، سمندری نگرانی اور حساس گزرگاہوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث کئی ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے لیے سہارا بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری، وزیراعظم کا اپنا گھر اسکیم کا آغاز، ملک بھر میں اطلاق کا اعلان، چیکس کی تقسیم

دفاعی و سفارتی حلقوں کے مطابق ایران نے پاکستان کے ساتھ مثبت تعلقات، دوطرفہ احترام، سرحدی تعاون اور اقتصادی روابط کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ خصوصی سہولت فراہم کی، جو نہ صرف پاکستان کی توانائی ضروریات کے لیے اہم ہے بلکہ خطے میں اسلام آباد اور تہران کے درمیان اعتماد کے بڑھتے ہوئے رشتے کی بھی عکاس ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستانی جہازوں کو ترجیحی اجازت ملنا اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ایران کے ساتھ متوازن، باوقار اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دیا، جبکہ مشکل علاقائی حالات میں بھی سفارتی رابطے برقرار رکھے۔

اس پیشرفت سے پاکستان میں ایندھن کی دستیابی بہتر ہونے، صنعتی و ٹرانسپورٹ سیکٹر کو سہارا ملنے اور ممکنہ سپلائی دباؤ میں کمی کی توقع ہے۔ عوامی و تجارتی حلقوں نے اس اقدام کو پاک ایران دوستی، علاقائی استحکام اور اقتصادی تعاون کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک توانائی، تجارت اور بحری تعاون کے مزید شعبوں میں بھی ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

editor

Related Articles