ٹرمپ کا ایران کیساتھ مسلح کشیدگی ختم ہوچکی،ٹرمپ کا دعوی، کانگریس کو خط لکھ دیا

ٹرمپ کا ایران کیساتھ مسلح کشیدگی ختم ہوچکی،ٹرمپ کا دعوی، کانگریس کو خط لکھ دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کو لکھے گئے ایک خط میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مسلح کشیدگی ختم ہو چکی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ تنازعہ مکمل طور پر حل نہیں ہوا اور صورتحال اب بھی غیر یقینی ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے خط میں کانگریس کی قیادت، بشمول مائیک جونسن اور چک گراسلی، کو آگاہ کیا کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی کشیدگی اب ختم ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم اس کے ساتھ یہ امکان بھی موجود ہے کہ حالات کے پیش نظر جنگی صورتحال دوبارہ پیدا ہو سکتی ہے۔

خط میں ٹرمپ نے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ امریکا خطے میں اپنے مفادات اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران امریکہ کشیدگی ختم کروانے پر کشمیریوں کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش، ویڈیو وائرل

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ ممکنہ طور پر کانگریس سے باقاعدہ جنگی منظوری لینے کی ضرورت سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے خاص طور پر اس وقت جب خطے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی برقرار ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ ہفتوں میں کشیدگی عروج پر رہی اور عالمی سطح پر کسی بڑے تصادم کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ اگرچہ ٹرمپ نے کشیدگی کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن ان کے اپنے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال ابھی مکمل طور پر مستحکم نہیں ہوئی۔

editor

Related Articles