معرکہ حق،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے ملک کا بھر پور دفاع کیا،اسحاق ڈار

معرکہ حق،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے ملک کا بھر پور دفاع کیا،اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی یکطرفہ اقدامات پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش نہایت تشویشناک ہے اور یہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا تاہم افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں ملک کا بھرپور دفاع کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین کا کامیابی سے دفاع کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست، 7 طیارے گرائے، عالمی سطح پرپاکستان کی صلاحیت کو تسلیم کیا گیا، اسحاق ڈار

انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت دیا جانا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کیا جو کہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف سفارتی سطح پر مؤثر جواب دیا بلکہ دفاعی محاذ پر بھی دشمن کو بھرپور جواب ملا۔

انہوں نے پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایئر چیف کی قیادت میں فضائیہ نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور اس کی برتری کے دعوے غلط ثابت کر دیے۔

editor

Related Articles