پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے دوسری شادی کا اعلان کیا ہے۔ اداکارہ نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی، جس کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
نمرہ خان، جن کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں، نے پیرس سے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ گلابی لباس میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ ان کے شریکِ حیات گرے سوٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر میں نمرہ خان ایفل ٹاور کے سامنے کھڑی ہیں، جہاں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس نئے رشتے کو اللہ کی رحمت قرار دیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنے شوہر کی شناخت کو فی الحال ظاہر نہیں کیا، تاہم انہوں نے ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ ان کی محبت کی کہانی اللہ نے بہت پہلے لکھ دی تھی اور اب اس خوبصورت سفر کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
View this post on Instagram

