آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا ملک بھر میں الرٹ جاری ،شہری محتاط رہیں

آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا ملک بھر میں الرٹ جاری ،شہری محتاط رہیں

ملک بھر میں آج شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی فضا میں ہائی پریشر سسٹم کے باعث سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں :مئی،جون اور جولائی میں موسم کیسا رہے گا ؟موسمیاتی آؤٹ لک جاری 

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کی لہر 11 مئی تک جاری رہ سکتی ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں 10 مئی کے بعد مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے سے موسم میں کچھ بہتری متوقع ہے۔

editor

Related Articles