ٹرمپ کا دعوی مسترد ، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے ، ایران

ٹرمپ کا دعوی مسترد ، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے ، ایران

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم آبی گزرگاہ اب بھی ایران کے انتظام اور کنٹرول میں ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق بسیج فورس کے سربراہ حسین طائب نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے اور کوئی بھی جہاز ایران کی اجازت کے بغیر اس راستے سے گزر نہیں سکتا۔

 یہ بھی پڑھیں :  آبنائے ہرمز کا مستقل انتظام ،امریکا اور ایران براہِ راست رابطہ چینل قائم کرنے پر متفق ہوگئے 

حسین طائب نے امریکی صدر کا نام لیے بغیر کہا کہ آبنائے ہرمز پر قبضے یا مکمل کنٹرول کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔ ان کے مطابق عمان کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے یا مذاکرات کے باوجود آبنائے ہرمز کو کھولنے کا فیصلہ ایران کے اختیار میں رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت معمول پر لانے کے لیے امریکا کو جون میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

ایرانی عہدیدار کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور اختیار کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل دعویٰ کرچکے ہیں کہ آبنائے پر امریکی فوج کا مکمل کنٹرول ہے اور ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار وہاں سے فرار ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا کا مؤقف ہے کہ ایران عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم اس آبی راستے پر اپنی مرضی سے جہازوں کی آمدورفت روکنے یا ان پر پابندیاں عائد کرنے کا مجاز نہیں۔ واشنگٹن کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں اور آبنائے میں بحری سرگرمیوں کے حوالے سے فوجی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

آبنائے ہرمز کی اہمیت کیا ہے؟

آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملانے والی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس کے تنگ ترین مقام پر چوڑائی تقریباً 21 ناٹیکل میل ہے، جبکہ اس کے بعض حصے ایران اور عمان کے علاقائی پانیوں میں واقع ہیں۔

قانونی اعتبار سے معاملہ پیچیدہ ہے کیونکہ ساحلی ریاستوں کو اپنے علاقائی پانیوں پر خودمختاری حاصل ہے تاہم آبنائے ہرمز بین الاقوامی بحری تجارت کے لیے استعمال ہونے والا اہم راستہ بھی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا

دنیا کی توانائی کی ترسیل میں آبنائے ہرمز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ یہاں پیدا ہونے والی کشیدگی عالمی سطح پر تیل و گیس کی قیمتوں، بحری بیمہ اور بین الاقوامی تجارت کو متاثر کرسکتی ہے۔

حالیہ کشیدگی کے نتیجے میں آبنائے سے گزرنے والی تجارتی سرگرمیوں میں کمی آئی ہے اور شپنگ کمپنیوں کو سیکیورٹی خطرات کے باعث اپنے بحری راستوں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک اوورسیز پاکستانی نے وطنِ عزیز سے والہانہ محبت اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

جشنِ آزادی کے موقع پر اوورسیز پاکستانی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور وطن سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے قومی جذبے کا اظہار کیا گیا جبکہ پاک فوج کی خدمات اور ملکی دفاع کے لیے اس کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ کا ایران پر فضائی حملہ ، آبنائے ہرمز کے قریب اہداف کو نشانہ بنایا

اوورسیز پاکستانی کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک رہنے کے باوجود پاکستان سے محبت ان کے دل میں ہمیشہ زندہ ہے۔ یومِ آزادی کا موقع دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن سے وابستگی کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے وطن کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور مضبوطی ہر پاکستانی کی مشترکہ خواہش ہے۔

editor

Related Articles