ای پاسپورٹ کے خواہشمند اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

ای پاسپورٹ کے خواہشمند اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ای پاسپورٹ کی سہولیات مزید وسیع کرنے کے منصوبے پر پیش رفت ہوئی ہے جس کے تحت پاسپورٹ کے حصول اور متعلقہ خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ادارے کے مختلف شعبوں کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سیاحت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، پاکستانی پاسپورٹ سے کن ممالک کا سفر ہوا آسان

اجلاس میں ای پاسپورٹ کے نظام میں جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے حفاظتی فیچرز سے متعلق حکام کو بریفنگ دی گئی۔ اس دوران بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے ای پاسپورٹ سروسز کے دائرہ کار کو بڑھانے اور خدمات تک رسائی کو مزید سہل بنانے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ادارے کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے قانونی اور پالیسی اصلاحات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 یہ بھی پڑھیں :تنخواوں،مراعات اور بلیو پاسپورٹ پر حکومتی واپوزیشن اراکین ایک ہوگئے ، وزیر مملکت داخلہ کی بڑی انٹری، سینیٹ اجلاس کی دلچسپ روداد

اجلاس میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید مؤثر اور آسان بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی زیر بحث آئیں۔

محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے ہدایت کی کہ طے شدہ اقدامات پر بروقت عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور تمام منصوبوں کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جائیں۔

editor

Related Articles