تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کردیا

تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے 10 سے 12 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، اور اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب کے مختلف علاقوں میں پوٹھوہار سمیت بارشوں کا امکان ہے، جبکہ 11 سے 13 مئی کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کی خوشیاں دوبالا، سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

یاد رہے کہ چند روز قبل پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کے دوران صوبے میں معمول سے زیادہ بارشوں اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

مراسلے کے مطابق شمالی و شمال مغربی پنجاب میں معمول سے زائد بارشوں کی توقع ہے، جبکہ وسطی پنجاب میں بارشیں معمول کے مطابق رہیں گی اور مشرقی پنجاب میں معمول سے تھوڑی کم بارشیں ہو سکتی ہیں۔ مئی کے دوران پنجاب بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر 7 سے 11 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید ہیٹ ویو اور غیر معمولی گرمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Articles