حکومت کا عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

حکومت کا عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو   تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو خوشی کی خبر سناتے ہوئے ان کی تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ سندھ نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید الاضحیٰ سے قبل ادا کی جائیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام مسلم سرکاری ملازمین کو 20 مئی 2026 تک تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی جائے گی تاکہ عید کی خوشیوں میں اضافہ ہو سکے اور ملازمین مالی پریشانی سے بچ سکیں۔

سندھ حکومت کا یہ اقدام سرکاری ملازمین کی مالی ضروریات کا خیال رکھنے اور انہیں عید کے موقع پر سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین ہو جائیں ہوشیار، حاضری کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی کم از کم اجرت 40000 روپے کو ریگولیٹ کرنے کا بل منظور ہوگیا، اب حتمی دستخط کے لیے گورنر پنجاب کو ارسال کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور معاشی دباؤ کے پیشِ نظر ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب اسمبلی سے “پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی (ترمیمی) ایکٹ 2026” کثرتِ رائے سے منظور کروا لیا۔

اس بل کے ذریعے دہائیوں پرانے سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 میں اہم ترامیم کی گئی، نئی قانون سازی کے تحت صوبے میں کم از کم اجرت باضابطہ طور پر 40,000 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہ پرانے قانون میں تنخواہ کی حد اب بھی 22,000 روپے درج تھی، جس کی وجہ سے انتظامی اور قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو رہی تھیں، اس فرق کی وجہ سے سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی وصولی میں محکمہ کو مشکلات کا سامنا تھا۔

Related Articles