محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف علاقوں میں موسم مجموعی طور پر جزوی طور پر ابر آلود اور کہیں کہیں گرم و خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض بالائی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا تاہم شام کے وقت مطلع ابر آلود ہونے اور ہلکی ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں لاہور، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، البتہ بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کوہستان میں جزوی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے موسم خوشگوار ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بارش یا گرمی میں اضافہ؟ عید الاضحیٰ کے دوران موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

