انمول عرف پنکی کے بعد نرگس عرف ’’ملکہ‘‘ بھی گرفتار

انمول عرف پنکی کے بعد نرگس عرف ’’ملکہ‘‘ بھی گرفتار

پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور منشیات فروش خاتون نرگس عرف ملکہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر خداداد قبرستان سواتی محلے میں کارروائی کرتے ہوئے نرگس عرف ملکہ کو گرفتار کیا، جو پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب ملزمہ تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نرگس عرف ملکہ سے 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 35 کلو 265 گرام چرس برآمد کی گئی۔ نرگس عرف ملکہ کا منشیات کا نیٹ ورک کراچی کے مختلف پوش علاقوں سمیت اندرون سندھ میں فعال تھا، جہاں وہ منشیات کی سپلائی کرتی تھی۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار ملزمہ سے ایک لاکھ روپے زائد نقد رقم بھی برآمد کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نرگس عرف ملکہ کے ساتھی بھی اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں اور کراچی کے مختلف علاقوں اور پوش علاقوں میں منشیات کی سپلائی اور فروخت کا عمل جاری تھا۔

عبدالخالق پیرزادہ نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے مزید ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایرانی طیاروں کی موجودگی کا جھوٹا دعویٰ، غلط رپورٹنگ پر جیمز لا پورٹا سی بی ایس نیوز سے بھی برطرف

Related Articles