متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے یومِ عرفہ اور عید الاضحیٰ کے موقع پر پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
یہ تعطیلات 25 مئی (پیر) سے شروع ہو کر 29 مئی (جمعہ) تک جاری رہیں گی۔ اس کے بعد 1 جون (پیر) سے معمول کے اوقات کار دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
بنگلہ دیش
بنگلادیشی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 7 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو 25 مئی سے 31 مئی تک ہوں گی۔ چھٹیوں کی طویل مدت کے پیشِ نظر، 23 مئی کو ہفتہ کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے تاکہ دفتری امور پر اثر نہ پڑے۔ اس کے بعد 25 مئی سے باقاعدہ عید کی تعطیلات شروع ہوں گی۔ سرکاری دفاتر 23 اور 24 مئی (ہفتہ اور اتوار) کو کھلے رہیں گے۔
پاکستان
پاکستان میں سپارکو نے عید الاضحیٰ کے حوالے سے اپنی پیش گوئی بھی جاری کی ہے۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا، اور اس دن چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔

