کراچی میں عیدالاضحیٰ کے دوران موسم مجموعی طور پر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم فی الحال ہیٹ ویو یا کسی سائیکلونک سرگرمی کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نہ تو بحیرہ عرب میں کسی طوفانی نظام کی موجودگی ہے اور نہ ہی کسی ویسٹرن سسٹم کے اثرات متوقع ہیں جس کے باعث موسم زیادہ تر معمول کے مطابق رہے گا۔
عید کے دنوں میں درجہ حرارت 24 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے جس سے حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق بڑی خوشخبری، حکومت نے جون تک پیٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کر لیا
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے سے گریز کرنا چاہیے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔
اگرچہ فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں تاہم موسم کی عمومی صورتحال کے باعث احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو کھلے مقامات پر کم وقت گزارنے اور خود کو دھوپ سے بچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موسمی ماہرین کے مطابق عید کے دوران مجموعی طور پر موسم گرمی اور نمی کے امتزاج کے ساتھ برقرار رہے گا جس سے موسم قدرے مرطوب اور بھاری محسوس ہو سکتا ہے۔

