پشاور میں پولیس کا جادو! ہشت نگری میں انقلابی نعرے لگانے والا یوتھیا پولیس کو دیکھتے ہی غائب، ویڈیو وائرل

پشاور میں پولیس کا جادو! ہشت نگری میں انقلابی نعرے لگانے والا یوتھیا پولیس کو دیکھتے ہی غائب، ویڈیو وائرل

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے  نفاذ اور صوبے کی سیاسی صورتحال کے خلاف پشاور کے علاقے ہشت نگری میں احتجاج کے دوران  انقلابی نعرے لگانے والا نوجوان پولیس کو دیکھتے ہیں غائب ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں مظاہرین اور سیاسی کارکنوں کو سڑک پر کھڑے ہوکر نعرے لگاتے اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر احتجاج کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق پولیس اہلکار ڈنڈے اٹھائے موقع پر پہنچے اور مظاہرین کی جانب بڑھے، جس کے بعد احتجاج میں شریک افراد مختلف سمتوں میں منتشر ہوگئے اور مظاہرہ اچانک ختم ہوگیا۔

مظاہرین کے منتشر ہونے کے دوران سڑک پر کچھ دیر کے لیے افراتفری کی صورتحال پیدا ہوئی، جبکہ وہاں موجود افراد نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیا۔

یہ احتجاج خیبر پختونخوا میں سیاسی کشیدگی کے دوران سامنے آیا، جہاں صوبے میں ہنگامی اقدامات اور صوبائی انتظامی امور گورنر کے حوالے کیے جانے سے متعلق اطلاعات کے بعد سیاسی صورتحال میں تناؤ پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر میں صورتحال پُرامن رہی اور معمولات زندگی متاثر نہیں ہوئے۔

مقامی اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کی آبائی رہائش گاہ اور قریبی علاقوں میں کوئی غیرمعمولی نقل و حرکت، بڑا سیاسی احتجاج یا عوامی اجتماع دیکھنے میں نہیں آیا۔

ضلع خیبر کے بڑے بازاروں، تجارتی مراکز اور کاروباری علاقوں میں سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں، جبکہ مرکزی سڑکوں پر ٹریفک بھی رواں دواں رہی۔

Related Articles