پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا زیرِ تربیت طیارہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے پر سوار دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ نواں کلی کے قریب فنی خرابی پیش آنے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد نے جامِ شہادت نوش کیا،پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کے تربیتی طیارے کا یہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، جس میں دونوں پائلٹس جان کی بازی ہار گئے۔