سینیٹر فیصل واوڈا کل سہ پہر 3 بجے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
فیصل واوڈا کی اس پریس کانفرنس کو صوبے کی موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ وہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے پس منظر، اس حوالے سے سامنے آنے والی پیش رفت اور صوبے میں آئندہ کی صورت حال سے متعلق اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
پریس کانفرنس کے حوالے سے یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا بعض اہم انکشافات سامنے لاسکتے ہیں، تاہم ان انکشافات کی نوعیت اور تفصیلات کے بارے میں فی الحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے کے بعد فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کل اپنی پریس کانفرنس میں کن معاملات پر بات کرتے ہیں اور کیا اہم تفصیلات سامنے لاتے ہیں۔