اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت منگل، بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد وفاقی دارالحکومت کی اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ یار محمد ولانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی عدالتوں میں 26 مئی سے 28 مئی تک عید الاضحیٰ کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتوں میں منگل، بدھ اور جمعرات کو عید کی چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز حکومت کی جاری کردہ کفایت شعاری مہم کے تحت عدالتوں میں پہلے ہی جوڈیشل ورک، یعنی عدالتی کارروائی، نہیں ہوتی۔