خیبر پختونخواہ میں آزاد صحافت کا گلا گھونٹنے کی آخری کوشش ، سہیل آفریدی کی سرکاری افسران کو تین دن میں میڈیا ہاوسز کے خلاف قانونی کاروائی کی ہدایت
Home - آزاد انتخاب - خیبر پختونخواہ میں آزاد صحافت کا گلا گھونٹنے کی آخری کوشش ، سہیل آفریدی کی سرکاری افسران کو تین دن میں میڈیا ہاوسز کے خلاف قانونی کاروائی کی ہدایت
خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے سرکاری افسران کو حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا ہاوسز کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت ہے۔
سہیل آفریدی نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ کرپشن سے متعلق رپورٹنگ کرنے والے میڈیا ہاوسز کو تین دن کے اندر لیگل نوٹسز بھیجے جائیں۔
آڈیو میں سہیل آفریدی نے مزید کہا ہے کہ جو سرکاری افسر میڈیا ہاؤسز کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کرے گا، اس کے خلاف چوتھے روز کارروائی کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا میں آزاد صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جارہی ہے اور سہیل آفریدی نے سرکاری افسران کو تین دن میں میڈیا ہاؤسز کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دی ہے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری اداروں میں کرپشن کی کہانیاں مسلسل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، جبکہ میڈیا کی جانب سے کرپشن کی نشاندہی کے بعد سہیل آفریدی میڈیا سے نالاں ہیں۔
کرپشن سے متعلق خبروں کو دبانے کے لیے اب سرکاری افسران کو دھمکیوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔