پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،ایس سی او چیئرمین شپ میں روس کامکمل تعاون کا اعلان

پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،ایس سی او چیئرمین شپ میں روس کامکمل تعاون کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم کی آئندہ چیئرمین شپ سنبھالنے کے لیے پاکستان کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، جبکہ روس نے پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے پلیٹ فارم پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم سے وابستہ ممالک کے سفرا کا اہم اجلاس ایس سی او کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد فیصل کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں رکن ممالک کے سفارتی نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ روس کی نمائندگی روسی سفیر البرٹ خوریف نے کی۔

اجلاس کے دوران ایس سی او کی آئندہ سرگرمیوں، علاقائی تعاون اور پاکستان کی 2026 سے 2027 تک چیئرمین شپ کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم روس کے لیے محض ایک بین الاقوامی فورم نہیں بلکہ ماسکو کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان عالمی حلال معیشت کا بڑا کھلاڑی، سرمایہ کاروں کے لیے اہم موقع

انہوں نے کہا کہ روس تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ ان شعبوں میں مالیات، جدید ٹیکنالوجی، توانائی، تجارت اور نقل و حمل سمیت دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔

روسی سفیر نے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقتصادی اور صنعتی روڈ میپ بھی پیش کیا، جس کا مقصد ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان معاشی اور صنعتی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ ملٹری مصنوعی ذہانت ٹاسک فورس کا اعلان کر دیا

البرٹ خوریف نے پاکستان کی آئندہ چیئرمین شپ کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا۔ اس موقع پر ایس سی او کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات میں تسلسل اور باہمی تعاون میں استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے دوران رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے کردار ادا کرے گا۔ روسی سفیر نے سفارت کاری کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری محض الفاظ کا کھیل نہیں بلکہ ترجیحات کے واضح اعلان کا نام ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی 2025 سے 2026 تک کی چیئرمین شپ اس وقت کرغزستان کے پاس ہے۔ یکم ستمبر کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایس سی او کا سربراہی اجلاس ہوگا، جس کے بعد تنظیم کی 2026 سے 2027 تک کی چیئرمین شپ پاکستان کو منتقل ہوجائے گی۔ پاکستان کی آئندہ چیئرمین شپ کو خطے میں اقتصادی، سفارتی، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جارہا ہے۔

editor

Related Articles