عمران خان کو ہسپتال نہ منتقل کرنے پر حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

عمران خان کو ہسپتال نہ منتقل کرنے پر حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی درخواست میں سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست پی ٹی آئی رہنماؤں عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جبکہ خالد یوسف چوہدری اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی بھی درخواست دائر کرنے کے موقع پر سپریم کورٹ میں موجود تھے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے والے جواب دہندگان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے عوام کا دل جیت لیا، بڑی خوشخبری سنا دی

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ جواب دہندگان کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا جائے اور انہیں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے تاکہ وہاں ان کا طبی معائنہ اور ضروری علاج کرایا جاسکے۔

درخواست میں عدالتی حکم پر مؤثر اور فوری عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک عدالتی افسر مقرر کرنے یا لوکل کمیشن تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے تاکہ عدالتی حکم کی تعمیل کی نگرانی کی جاسکے اور صورتحال سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے اور کسی بھی انتظامی اقدام کے ذریعے عدالتی حکم کی اصل روح کو متاثر نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست دائر کرنے کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما اور وکلا سپریم کورٹ میں موجود رہے۔ خالد یوسف چوہدری اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی بھی درخواست دائر کرنے کے لیے عدالت پہنچے۔

یہ معاملہ اس وقت مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے جب بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کو لے کر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان اختلاف سامنے آیا ہے۔ پی ٹی آئی مسلسل مطالبہ کررہی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے عدالتی حکم کے خلاف نظرثانی کا قانونی راستہ اختیار کیا گیا ہے، جس کے باعث بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ اب ایک اہم قانونی تنازع کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

اب توجہ سپریم کورٹ کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی اور عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق آئندہ فیصلے پر مرکوز ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles