2 بکریوں کی پبلک بس میں سوار ہونے کی دلچسپ حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بکریاں انتہائی اطمینان کے ساتھ بس میں سوار ہو رہی ہیں، جیسے روزانہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا ان کے معمول کا حصہ ہو۔
بس سے اتارے جانے کے بعد بھی دونوں بکریوں نے کسی گھبراہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا اور سڑک پر گھومتی رہیں، تاہم کچھ دیر بعد دونوں نظروں سے اوجھل ہوگئیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا، ’اب یہ کام پر دیر سے پہنچیں گی۔‘
بکریوں کا مالک بھی مل گیا
واقعے کے چند روز بعد دونوں بکریوں کے مالک کا بھی پتا چل گیا۔ مالک کے مطابق دونوں بکریاں بحفاظت گھر واپس پہنچ گئی ہیں۔ مالک نے بتایا کہ بکریوں کو دوبارہ گھر سے باہر نکلنے سے روکنے کے لیے گھر کے گیٹ کی مرمت بھی کروا دی گئی ہے۔ یوں بکریوں کا بس کا یہ غیر معمولی سفر سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ واقعے کے طور پر یادگار بن گیا۔