اساتذہ کیلئے صوبائی حکومت نے ارلی ریٹائرمنٹ پالیسی تیار کرلی

اساتذہ کیلئے  صوبائی حکومت نے ارلی ریٹائرمنٹ پالیسی تیار کرلی

محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد اور طلبہ کے تناسب کو متوازن بنانے کے لیے نئی اور سخت پالیسی تیار کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرانے اساتذہ کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر ارلی ریٹائرمنٹ دی جائے گی  اورجن اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد زیادہ اور طلبہ کی تعداد کم ہوگی، ان پر یہ فیصلہ لاگو ہوگا۔

وزیر تعلیم سردار شاہ کے مطابق اساتذہ اور طلبہ کی چہرے کی شناخت مکمل ہونے کے بعد درست تعداد کا پتہ چلے گا ، نشاندہی ہونے پر اضافی اساتذہ کے پاس رضاکارانہ طور پر گولڈن ہینڈ شیک لے کر گھر بیٹھنے کا ہی آپشن ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں :سرکاری اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

اس حوالے سے وزیرتعلیم نے کہا کہ نچلے درجے کے عملے چوکیدار مالی اور نائب قاصد کی بھرتی کے اختیارات بھی ہیڈ ماسٹر کو منتقل کئے جائیں گے۔

ماضی میں اضافی بھرتیوں کا بوجھ ڈپارٹمنٹ کو اٹھانا پڑ رہا ہے ،  اضافی اساتذہ و ملازمین کو کم کرنے سے بجٹ پر بھی فرق پڑے گا۔

مجوزہ اقدام سے تعلیمی وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملنے کی توقع ہے، تاہم اساتذہ کی جانب سے اس پالیسی پر کیا ردعمل سامنے آتا ہے، اس پر بھی سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ نافذ

editor

Related Articles