مفت سفری سہولت ختم کرنے کیلئے وزیر اعلی کو کیا بریفنگ دی گئی، بڑی خبر آگئی

مفت سفری سہولت ختم کرنے کیلئے وزیر اعلی کو کیا بریفنگ دی گئی، بڑی خبر آگئی

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں عوام کو فراہم کی جانے والی مفت سفری سہولت کے مستقبل سے متعلق اہم پالیسی تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ مفت سفر کی سہولت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مشروط کیا جائے تاکہ بدلتی معاشی صورتحال کے مطابق اخراجات کو منظم کیا جا سکے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اگر پیٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر تک پہنچ جاتی ہے تو مفت سفری سہولت فوری طور پر ختم کر دینی چاہیے اس حوالے سے آئندہ ہفتے اہم فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد پالیسی کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مفت سفری پروگرام میں مزید توسیع نہ کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق موجودہ مالی دباؤ بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات اور ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث اس سہولت کا دوبارہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے طویل خاموشی توڑ دی، برسوں پرانی خواہش پوری کرنے نکل پڑے

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران صوبے بھر میں 7 کروڑ سے زائد شہریوں نے مفت سفری سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ اس پروگرام کے تحت میٹرو بس اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بس اور سپیڈو بس سروس سمیت مختلف پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں میں شہریوں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

یہ اقدام بنیادی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کو ریلیف دینے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا تاکہ روزانہ سفر کرنے والے ملازمین، طلبہ اور کم آمدنی والے طبقے کو مالی سہارا فراہم کیا جا سکے۔

 اگر مفت سفری سہولت ختم یا محدود کی جاتی ہے تو اس کے براہِ راست اثرات لاکھوں شہریوں پر پڑ سکتے ہیں جو روزمرہ سفر کے لیے سرکاری ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ دوسری جانب حکومتی حلقوں کا مؤقف ہے کہ مالی وسائل اور اخراجات میں توازن برقرار رکھنے کے لیے پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ حکام کے مطابق حتمی فیصلہ اعلیٰ سطحی مشاورت اور مالی تخمینوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا، جس کا اعلان آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔

editor

Related Articles