اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 50 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔
دریں اثنا، عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، جبکہ راولپنڈی فیکٹری ناکے پر خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔