گوگل اور میٹا بھی پیچھے، انتھروپک کی فی ملازم آمدنی کتنی ہے

گوگل اور میٹا بھی پیچھے، انتھروپک کی فی ملازم آمدنی کتنی ہے

انتھروپک دنیا کی چند بڑی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنیوں میں سے ایک ہے مگر وہاں کام کرنے والے افراد کی تنخواہیں کتنی ہوتی ہیں؟

اس سوال کا جواب انتھروپک کی جانب سے یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج میں جمع کرائی گئی ایک دستاویز میں دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نے ملازمین پر 3 ماہ (جولائی سے ستمبر 2026) کے عرصے میں ایک ارب 71 کروڑ ڈالرز سے زائد کا خرچہ کیا جو کہ 2025 کی اسی سہ ماہی کے دوران محض 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا۔

اس کمپنی میں لگ بھگ 5300 افراد کام کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ 3 ماہ کے اندر ہر فرد پر کیا جانے والا اوسط خرچہ 3 لاکھ 22 ہزار ڈالرز بنتا ہے یا ماہانہ ایک لاکھ 7 ہزار ڈالرز۔

ویسے تو یہ کسی ورکر کی اوسط تنخواہ کے لیے بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے مگر اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اے آئی کمپنیاں کس طرح باصلاحیت افراد کو معاوضہ ادا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عرفی جاوید کا نیا فیشن تجربہ، آخر 13 ہزار چوڑیوں سے کیا بنا لیا

ویسے یہ واضح رہے کہ اوسطاً ملازمین کو ہر مہینے ایک لاکھ 7 ہزار ڈالرز تنخواہ نہیں ملتی کیونکہ اس رقم میں بونسز، مراعات، پے رول ٹیکسز اور اسٹاک پر مبنی بونس بھی شامل ہیں۔ اس تمام رقم میں سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز حصص پر مبنی انعامات پر مبنی تھے۔

رواں سال کے 9 ماہ کے دوران کمپنی کی آمدنی کا 15 فیصد حصہ ملازمین پر خرچ ہوا جو کہ مجموعی طور پر 4 ارب 80 کروڑ ڈالرز ہے۔ مگر یہ کمپنی اوسطاً فی ملازم 66 لاکھ ڈالرز ماہانہ آمدنی حاصل کرتی ہے جبکہ میٹا کے لیے یہ اوسط 32 لاکھ اور گوگل کے لیے 25 لاکھ ڈالرز ہے۔

انتھروپک کی جانب سے تنخواہوں کے ڈیٹا کو تو عام نہیں کیا گیا مگر اخراجات کی تفصیلات سے واضح ہوتا ہے کہ تنخواہیں بہت اچھی ہیں۔ خیال رہے کہ بہت جلد یہ کمپنی اسٹاک مارکیٹ میں اپنا نام درج کروانے والی ہے اور 1500 ارب ڈالرز مالیت کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ کا حصہ بننا چاہتی ہے۔

editor

Related Articles