آئی ٹی گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت ہر سرٹیفکیشن پر 70 ہزار روپے دے گی

آئی ٹی گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت ہر سرٹیفکیشن پر 70 ہزار روپے دے گی

وزیراعظم آئی ٹی سرٹیفکیشن ری ایمبرسمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت آئی ٹی گریجویٹس اور پیشہ ور افراد عالمی اداروں سے منظور شدہ سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے بعد 70 ہزار روپے تک کی رقم واپس حاصل کر سکیں گے۔

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن کے ماتحت ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) نے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ پروگرام کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی آئی ٹی مارکیٹ میں بہتر مواقع فراہم کرنا اور ان کی مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

کون سی سرٹیفکیشنز پر 70 ہزار روپے ملیں گے؟

اس پروگرام کے تحت ایمیزون ویب سروسز (AWS)، مائیکروسافٹ اور گوگل سمیت عالمی اداروں کی 50 سے زائد منظور شدہ آئی ٹی سرٹیفکیشنز شامل ہیں۔ ان سرٹیفکیشنز کے امتحانات کامیابی سے پاس کرنے والے اہل امیدواروں کو فی کس 70 ہزار روپے تک کی رقم واپس کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون 18 میں بڑی بیٹری اور تیز رفتار پروسیسر، اہم تفصیلات لیک

رجسٹریشن کیسے کروائیں؟

پروگرام میں شامل ہونے کے لیے امیدواروں کو چند آسان مراحل مکمل کرنا ہوں گے:

  1. سب سے پہلے skills.techdestination.com پر جائیں اور اپنی پروفائل بنائیں۔

  2. پورٹل پر موجود منظور شدہ سرٹیفکیشنز کی فہرست میں سے اپنی مطلوبہ سرٹیفکیشن منتخب کریں اور درخواست جمع کروائیں۔

  3. درخواست جمع ہونے کے بعد متعلقہ عالمی ادارے کا سرٹیفکیشن امتحان دیں اور اسے کامیابی سے پاس کریں۔

  4. امتحان پاس کرنے کے بعد اپنی آفیشل سرٹیفکیشن اور فیس کی ادائیگی کی رسید پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔

  5. متعلقہ ٹیم کی جانب سے دستاویزات کی تصدیق کے بعد 70 ہزار روپے تک کی رقم امیدوار کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔

درخواست دینے سے پہلے یہ بات ضرور جان لیں 

امیدواروں کے لیے سرٹیفکیشن امتحان دینے سے پہلے پورٹل پر درخواست جمع کروانا لازمی ہے۔ امتحان دینے کے بعد پیشگی درخواست کے بغیر ری ایمبرسمنٹ حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے کرنسی نوٹوں کی شکل بدلنے والی ہے، حکومت کا اہم فیصلہ

پی ایس ای بی کے مطابق اس پروگرام سے پاکستانی نوجوانوں کو عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتیں منوانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ملک میں فری لانسنگ اور سافٹ ویئر برآمدات کے فروغ کے لیے بھی یہ اقدام اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles