ضمانت کے بعد مسٹر پتلو وہیل چیئر پر آگئے، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ضمانت کے بعد مسٹر پتلو وہیل چیئر پر آگئے، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستانی ٹک ٹاکر محمد انصر جٹ، جنہیں سوشل میڈیا پر مسٹر پتلو کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اس بار ان کی وجہ شہرت سیالکوٹ میں مہندی کی تقریب سے قبل پیش آنے والا بھگدڑ کا افسوسناک واقعہ ہے، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے مسٹر پتلو کو گرفتار کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت مل گئی۔ عدالت سے ضمانت کے بعد جب مسٹر پتلو میڈیا کے سامنے آئے تو وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے دکھائی دیے۔ وہ بظاہر علیل نظر آ رہے تھے اور جسم کو حرکت دینے میں بھی دشواری محسوس کر رہے تھے۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں کے اشاروں سے بات کی۔

مسٹر پتلو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ بعض صارفین نے ان کی طبیعت کی خرابی کو اداکاری قرار دیا، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:عرفی جاوید کا نیا فیشن تجربہ، آخر 13 ہزار چوڑیوں سے کیا بنا لیا

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ انہوں نے ضمانت حاصل کرنے کے لیے آصف زرداری جیسا انداز اپنایا، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ پہلے وہ فخر سے نظر آتے تھے، لیکن اب ان کا انداز بدل گیا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ غریب لوگوں کو بھی ایسی اداکاری کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ انہیں بھی ریلیف مل سکے۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ کے ڈسکہ روڈ پر مہندی کی تقریب سے قبل بھگدڑ کے واقعے میں چار افراد کی ہلاکت اور 14 کے زخمی ہونے کے بعدمسٹر پتلو کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اس واقعے سے متعلق قانونی کارروائی جاری ہے۔

editor

Related Articles