آئی فون 18 میں بڑی بیٹری اور تیز رفتار پروسیسر، اہم تفصیلات لیک

آئی فون 18 میں بڑی بیٹری اور تیز رفتار پروسیسر، اہم تفصیلات لیک

ایپل کے آنے والے اسمارٹ فون آئی فون 18 سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی اس فون کو 2027 کے ابتدائی مہینوں میں متعارف کرا سکتی ہے، جبکہ اس میں بڑی بیٹری اور پہلے سے زیادہ تیز رفتار پروسیسر دیے جانے کا امکان ہے۔

چینی ٹیکنالوجی لیکس کے معروف ذریعے ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن کے مطابق ایپل عام آئی فون 18 میں 2 بڑی تبدیلیاں متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے اپنی نئی حکمت عملی کے تحت آئی فون 18 سیریز کے پرو ماڈلز پہلے متعارف کرائے ہیں، جبکہ عام آئی فون 18 کی لانچنگ 2027 کے آغاز میں متوقع ہے۔

بڑی بیٹری اور نیا A20 پروسیسر

لیک کے مطابق آئی فون 18 میں اس کے پچھلے ماڈل کے مقابلے میں زیادہ گنجائش والی بیٹری دی جا سکتی ہے، تاہم اس کی اصل گنجائش سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل اور میٹا بھی پیچھے، انتھروپک کی فی ملازم آمدنی کتنی ہے

اس کے علاوہ فون میں ایپل کا نیا A20 چپ سیٹ شامل ہونے کا امکان ہے، جسے ٹی ایس ایم سی کی جدید 2 نینو میٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ عام آئی فون 18 میں A20 پروسیسر کا نسبتاً کم طاقتور ورژن استعمال ہوگا، جبکہ پرو ماڈلز میں A20 پرو چپ سیٹ دیا جائے گا۔

نئی ٹیکنالوجی کی بدولت فون کی رفتار اور بجلی استعمال کرنے کی صلاحیت بہتر ہونے کی توقع ہے، جس سے بڑی بیٹری کے ساتھ اس کا بیٹری ٹائم بھی بڑھ سکتا ہے۔

چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ صرف پرو ماڈلز میں ہوگا

آئی فون 18 میں بیٹری اور پروسیسر کی بہتری کے باوجود ڈیزائن کے حوالے سے ایک اہم فیچر عام ماڈل میں شامل نہ ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل کا نیا اور چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ صرف آئی فون 18 پرو سیریز تک محدود رہے گا، جبکہ عام آئی فون 18 میں موجودہ ڈیزائن برقرار رہنے کی توقع ہے۔ تاہم فون کی حتمی خصوصیات، قیمت اور لانچ کی تاریخ سے متعلق ایپل کی جانب سے ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

editor

Related Articles