لندن تقریب میں ماہرہ خان کا ذہنی صحت پر اہم بیان سامنے آگیا

لندن تقریب میں ماہرہ خان کا ذہنی صحت پر اہم بیان سامنے آگیا

پاکستانی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانا بہت ضروری ہے۔

لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بھی بہت سے لوگ ذہنی امراض پر کھل کر بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں اور اسے شرمندگی سمجھتے ہیں، جو کہ ایک غلط رویہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ، ماہرہ خان کا شدید ردعمل سامنے آگیا

ماہرہ خان کے مطابق ذہنی بیماریاں بھی دیگر جسمانی بیماریوں کی طرح ہی ہوتی ہیں اور ان کا علاج اور دیکھ بھال ضروری ہے۔ انہوں نے برطانوی شاہ چارلس کی اس ٹرسٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کو بھی سراہا اور اسے مثبت اقدام قرار دیا۔

اداکارہ نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے ہراسانی اور تشدد کے واقعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے رویوں کی سختی سے مذمت ہونی چاہیے اور معاشرے میں سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار افراد کو مثال بنانا ہوگا تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

editor

Related Articles