لاہور ہائی کورٹ کے ملازمین کی جمعہ اور ہفتے کی چھٹی ختم، نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائی کورٹ کے ملازمین کی جمعہ اور ہفتے کی چھٹی ختم، نوٹیفکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے تمام ملازمین کی جمعہ اور ہفتے کی چھٹی ختم کر دی ہے۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ رجسٹرار کریمنل برانچ کی جانب سے ملازمین کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کل (جمعۃ المبارک) سے لاہور ہائیکورٹ اور بینچ پر موجود تمام افسران اور ملازمین معمول کے مطابق فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر پاکستان کی مؤثر کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک ہوئے، عطا تارڑ

اسسٹنٹ رجسٹرار کریمنل برانچ کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کو تمام ملازمین اپنی روٹین کے مطابق ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے۔

یہ اقدام ہائیکورٹ کی کارکردگی اور عدالت کے امور میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

 

Related Articles