بھارت میں نیتن یاہو کی پوجا کرنے والا فرقہ، سوشل میڈیا پرزیر بحث

بھارت میں نیتن یاہو کی پوجا کرنے والا فرقہ، سوشل میڈیا پرزیر بحث

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ ہندو بابوں کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکی پوجا کرتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔

یہ ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جا رہی ہے، خاص طور پر ایکس پر جہاں اسے گیبریئل نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ مختلف صارفین کے درمیان بحث اور ردعمل کا سبب بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کا ڈرامائی انداز ،سب کوحیران کر دیا

ویڈیو کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض مناظر دیکھ کر حیرت ہوتی ہے اور یہ کہ بعض اوقات ایسے غیر معمولی مناظر سامنے آتے ہیں جو لوگوں کو حیران کر دیتے ہیں۔کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ کچھ نے اس کی حقیقت پر سوال اٹھائے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی آزاد اور مستند تصدیق  تاحال سامنے نہیں آئی کہ ویڈیو کب، کہاں اور کس موقع پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

editor

Related Articles