اگلے مہینے سے حکومت مستحقین کو کتنی مالی امداد دے گی،بڑی خبر آ گئی

اگلے مہینے سے حکومت مستحقین کو کتنی مالی امداد دے گی،بڑی خبر آ گئی

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت دی جانے والی سہ ماہی امدادی رقم 18 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ یکم جولائی سے تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال سے مستحق خاندانوں کو دی جانے والی سہ ماہی مالی امداد میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی دباؤ کے شکار غریب طبقے کو مزید سہارا فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے امدادی رقم میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ملک کے لاکھوں مستحق خاندانوں کے لیے معاشی تحفظ کی علامت بن چکا ہے اور خصوصاً خواتین کی مالی خودمختاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور وظیفے میں اضافہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحق افراد کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پروگرام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ کے روز تیل کی قیمتیں گر گئیں، بڑی کمی

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے شفافیت اور آسانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اور اہم اقدام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جولائی سے تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی۔ اس نظام سے مستحقین کو رقم کے حصول میں آسانی ہوگی جبکہ ادائیگیوں کے عمل میں شفافیت بھی بڑھے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت بی آئی ایس پی کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر بھی کام کر رہی ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت 35 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو بھی پروگرام میں شامل کر کے مالی امداد فراہم کی جائے گی، جس سے مزید مستحق افراد سماجی تحفظ کے اس نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا سکیں گے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles