حکومتی امداد لینے کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن ، اہم ہدایات جاری

حکومتی امداد لینے کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن ، اہم ہدایات جاری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے مستفید ہونے والی مستحق خواتین کیلئے اہم اطلاع جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بینظیر سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد بینظیر سم حاصل کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی اس لیے تمام مستحق خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت اپنے ضروری مراحل مکمل کر لیں تاکہ مالی امداد اور دیگر سہولیات کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

پروگرام انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جن خواتین نے پہلے ہی بینظیر سم حاصل کر لی ہے وہ اپنے قریبی متعلقہ بینک کے ریٹیلر کے پاس جا کر بائیو میٹرک تصدیق مکمل کروائیں اور اپنا ڈیجیٹل والٹ فعال بنائیں۔ حکام کے مطابق ڈیجیٹل والٹ فعال ہونے کے بعد مالی امداد وظائف اور دیگر ادائیگیاں براہ راست اسی نظام کے ذریعے منتقل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں گھی ،کراکری، شیمپو،جوتے ،مٹھایاں،مصالحے اور36 گھریلو اشیاء کون سی مہنگی ہوئیں،تفصیلات آگئیں

انتظامیہ کے مطابق جن مستحق خواتین نے ابھی تک بینظیر سم حاصل نہیں کی انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنا قومی شناختی کارڈ اور زیر استعمال موبائل فون ساتھ لے کر قریبی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر سے رجوع کریں تاکہ رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

حکام نے مزید بتایا کہ سم حاصل کرنے کے تقریباً تین دن بعد متعلقہ بینک کے ریٹیلر کے ذریعے ڈیجیٹل والٹ کی ایکٹیویشن بھی لازمی ہوگی جس کے بغیر ادائیگیوں کا عمل مکمل نہیں ہو سکے گا۔

پروگرام انتظامیہ کے مطابق آئندہ تمام مالی معاونت وظائف اور دیگر سرکاری ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ہی کی جائیں گی جس کا مقصد نظام کو زیادہ شفاف، محفوظ اور مؤثر بنانا ہے۔

editor

Related Articles