اینڈرائیڈ صارفین ہو جائیں تیار، واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں آنے والی ہیں

اینڈرائیڈ صارفین ہو جائیں تیار، واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں آنے والی ہیں

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ نے مزید سہولت بخش فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جن کا مقصد پیغام رسانی اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک رسائی کو پہلے سے زیادہ آسان بنانا ہے۔

واٹس ایپ سے متعلق اپ ڈیٹس فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق کمپنی ایک نئے ہوم اسکرین ویجیٹ پر کام کر رہی ہے،  اس فیچر کے ذریعے صارفین کو وائس میسج بھیجنے کے لیے ایپ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ براہِ راست ہوم اسکرین سے آواز ریکارڈ کرکے منتخب رابطے کو فوری طور پر ارسال کر سکیں گے۔

اس نئی سہولت کا مقصد وائس نوٹس بھیجنے کے عمل کو تیز تر بنانا اور صارفین کا وقت بچانا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو روزانہ کی بنیاد پر وائس میسجز کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :صارفین کا طویل انتظار ختم ، واٹس ایپ میں نیا زبردست فیچر شامل

دوسری جانب واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.18.5 میں ایک اور جدید ویجیٹ کی آزمائش بھی شروع کر دی ہے، یہ ویجیٹ ہوم اسکرین پر ہی حالیہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کی جھلک فراہم کرے گا، جس سے صارفین کو یہ جاننے کے لیے ایپ اوپن نہیں کرنی پڑے گی کہ ان کے رابطوں میں کس نے نیا اسٹیٹس شیئر کیا ہے۔

مزید یہ کہ اس ویجیٹ میں اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کا فوری شارٹ کٹ بھی موجود ہوگا ، واٹس ایپ کا اسمارٹ رینکنگ سسٹم ان رابطوں کو نمایاں کرے گا جن سے صارف کی سب سے زیادہ بات چیت یا گفتگو ہوتی  ہے، جس کے نتیجے میں اہم اسٹیٹس اپ ڈیٹس تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ایپل کا نیا آئی فون 18 پرو میکس کیسا ہوگا ؟ تصاویر وائرل

editor

Related Articles