اے آئی سیکھ کر85 ہزار ڈالرکمائیں,اینتھروپک دے گا تنخواہ اور عالمی تجربہ

اے آئی سیکھ کر85 ہزار ڈالرکمائیں,اینتھروپک دے گا تنخواہ اور عالمی تجربہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے کی معروف کمپنی اینتھروپک نے نوجوان پروفیشنلز کے لیے ایک نیا فیلوشپ پروگرام ’’کلاڈ کورپس‘‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی کو سماجی مسائل کے حل کے لیے استعمال کرنا ہے۔

12 ماہ پر مشتمل اس پروگرام میں منتخب افراد کو سالانہ 85 ہزار ڈالر تنخواہ دی جائے گی اور انہیں غیر منافع بخش اداروں، سرکاری ایجنسیوں اور عوامی مفاد کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔

کلاڈ کورپس پروگرام کا پہلا بیچ 19 اکتوبر 2026 سے شروع ہوگا۔ اینتھروپک کے مطابق یہ منصوبہ کوڈ پاتھ اور سوشل فنانس کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت ایک ہزار نوجوانوں کو اے آئی ٹول ’’کلاڈ‘‘ کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔

یہبھی پڑھیں:پاسپورٹ تجدید کے لیے دفاتر کے چکر ختم، آن لائن سروسز کے لیے نئی ایپ تیار

کمپنی نے اس پروگرام کے لیے ابتدائی طور پر 150 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 100 افراد کو مختلف اداروں میں تعینات کیا جائے گا، جبکہ دیگر امیدوار جنوری 2027 اور اگست 2027 کے بیچز میں شامل ہوں گے۔

پروگرام کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

درخواست دینے والے افراد کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے اور ان کے پاس مکمل وقت کی ملازمت کا تجربہ دو سال سے کم ہونا چاہیے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس پروگرام کے لیے کسی مخصوص تعلیمی ڈگری یا کمپیوٹر سائنس کے پس منظر کی شرط نہیں رکھی گئی۔

اینتھروپک کے مطابق امیدواروں کو اے آئی ٹولز کے استعمال کا بنیادی تجربہ ہونا چاہیے اور وہ کسی سماجی مسئلے، کمیونٹی یا عوامی مقصد کے لیے عملی کام کر چکے ہوں۔ منتخب افراد کو امریکا میں کام کرنے کی اجازت ہونا ضروری ہوگی، جبکہ پروگرام ویزا اسپانسرشپ فراہم نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نامور سیاسی شخصیت و مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

فیلوز کیا کام کریں گے؟

کلاڈ کورپس کے تحت منتخب افراد ایک سال تک میزبان اداروں میں مکمل وقت کام کریں گے، جہاں وہ اے آئی کی مدد سے مختلف ٹولز، خودکار نظام، اندرونی سافٹ ویئر اور دیگر ڈیجیٹل حل تیار کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ اداروں کے ملازمین کو اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی تربیت بھی دیں گے تاکہ پروگرام مکمل ہونے کے بعد بھی یہ ادارے ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:اینڈرائیڈ صارفین ہو جائیں تیار، واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں آنے والی ہیں

تربیت اور سہولیات

فیلوشپ کا آغاز خصوصی تربیتی مرحلے سے ہوگا۔ اس کے بعد ہر ہفتے تقریباً 5 گھنٹے تربیت کے لیے مختص ہوں گے جبکہ باقی وقت عملی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

شرکا کو کوڈ پاتھ مینٹورز، اینتھروپک کی تکنیکی رہنمائی، ساتھی فیلوز کے قومی نیٹ ورک اور میزبان اداروں کے منتظمین کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ہر فیلو کو منظور شدہ منصوبوں کے لیے کلاڈ اے پی آئی کریڈٹس کی مد میں 2500 ڈالر تک سہولت بھی دی جائے گی۔

تنخواہ اور دیگر مراعات

کلاڈ کورپس کے شرکا کو کوڈ پاتھ کے مکمل وقت ملازمین کی حیثیت حاصل ہوگی۔ انہیں سالانہ 85 ہزار ڈالر تنخواہ کے ساتھ طبی، دانتوں اور آنکھوں کے علاج کی انشورنس، ریٹائرمنٹ پلان، چھٹیاں اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :میٹا کا بڑا اقدام، مصنوعی ذہانت سےجنگی ہیلمٹ تیار

درخواست دینے کا طریقہ

درخواست کے عمل میں ابتدائی فارم، اے آئی سے متعلق دو کورسز اور مختصر سوالات شامل ہیں۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اے آئی فلوئنسی اور کلاڈ 101 کورسز مکمل کریں۔

ابتدائی مرحلے میں کامیاب امیدوار گھر سے ایک ٹیسٹ مکمل کریں گے، اس کے بعد انٹرویو کے مراحل سے گزریں گے۔ منتخب افراد کو مختلف میزبان اداروں کے ساتھ حتمی انٹرویو کے بعد تعینات کیا جائے گا۔

پہلے بیچ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 جولائی 2026 ہے، جبکہ بعد کے بیچز کے لیے درخواستیں مسلسل وصول کی جائیں گی۔

editor

Related Articles