وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کے استمعال اور اخراجات سے متعلق بڑا حکم آ گیا

وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کے استمعال اور اخراجات سے متعلق بڑا حکم آ گیا

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پروازوں اور اخراجات سے متعلق اہم حکم جاری کرتے ہوئے 2017 سے اب تک کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

کمیشن نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا ریکارڈ، پروازوں کی تفصیلات، ایندھن کے اخراجات، مرمت اور دیکھ بھال سمیت عملے سے متعلق مکمل معلومات 10 روز کے اندر جاری کی جائیں۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی اور قانونی استثنیٰ کی بنیاد پر معلومات روکنے کے مؤقف کو مسترد کر دیا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ طلب کی گئی معلومات نہ تو دفاعی نوعیت کی ہیں اور نہ ہی ایسی حساس معلومات کے زمرے میں آتی ہیں جنہیں عوام سے خفیہ رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے اڈیالا جیل میں آج کون سی اہم سیاسی شخصیات ملیں گی،بڑی خبر آ گئی

کمیشن کے مطابق سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق معلومات عوام کو فراہم کرنا شفافیت اور احتساب کے اصولوں کا حصہ ہے۔ ہیلی کاپٹر کے استعمال اور اس پر آنے والے اخراجات کا ریکارڈ عوامی مفاد سے متعلق معاملہ ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے 2017 سے اب تک وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال، پروازوں کی تعداد، اخراجات اور دیگر متعلقہ معلومات طلب کی گئی تھیں، جس پر پاکستان انفارمیشن کمیشن نے فیصلہ سنایا۔

کمیشن کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت کو مقررہ مدت میں مطلوبہ تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles