عمران خان سے اڈیالا جیل میں آج کون سی اہم سیاسی شخصیات ملیں گی،بڑی خبر آ گئی

عمران خان سے اڈیالا جیل میں آج کون سی اہم سیاسی شخصیات ملیں گی،بڑی خبر آ گئی

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین سے آج ملاقات کا دن ہے جس کے لیے پارٹی قیادت کی جانب سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی چھ رکنی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز ملاقات کے لیے مجوزہ افراد کے نام جیل حکام کو بھجوائے تھے۔ فہرست میں عبد الستار، شاہد اقبال اور شہزاد بھٹی کے نام شامل ہیں جبکہ دیگر رہنماؤں میں اقبال خان خٹک، سید فیض الحسن گیلانی اور سردار فیصل ندیم گورچانی شامل ہیں۔

ملاقات کی فہرست میں شامل تمام رہنما آج اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے جہاں پارٹی کے تنظیمی، سیاسی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی بھی زیر غور آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اڈیالا جیل سے ہسپتال منتقلی،علاج سے متعلق بڑی خبر آ گئی

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے موقع پر اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیل کے اطراف مختلف مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ متعدد داخلی اور خارجی راستوں پر عارضی پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں۔

سیکیورٹی پلان کے تحت داہگل، فیکٹری ناکہ، ماربل فیکٹری ناکہ سمیت اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 1 اور گیٹ نمبر 5 کے اطراف خصوصی نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے دن اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی معمول سے زیادہ سخت رکھی جاتی ہے اور متعلقہ ادارے آمد و رفت کی نگرانی کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہیں۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles