فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کی ملاقات

  لیبیا کی عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں  ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کی جی ایچ کیو آمد پران کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری سطح پر تعاون بڑھانے کے مختلف امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ،علاقائی صورتحال ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے اور پیشہ ورانہ فوجی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور دوست ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات کے لیے پرعزم ہے،لیبیائی وفد کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کے لیے اس کے کردار کو تسلیم کیا۔

editor

Related Articles