خیبر پختونخوا : سرکاری دفاتر میں جمعہ کو ورک فرام ہوم کی سہولت ختم

خیبر پختونخوا : سرکاری دفاتر میں جمعہ کو ورک فرام ہوم کی سہولت ختم

صوبہ خیبرپختونخوا میں سرکاری دفاتر میں جمعہ کو ورک فرام ہوم کی سہولت  ختم کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ اب معمول کے مطابق سرکاری ورکنگ ڈے ہوگا، تمام سرکاری دفاتر میں جمعہ کومعمول کے مطابق حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

محکممہ ایڈمنسٹریشن نے چھٹی ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، ورک فرام ہوم سے متعلق 17 مارچ 2026 کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لے لیا گیا۔

یہ فیصلہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت بجلی، ایندھن اور دیگر آپریشنل اخراجات کم کرنے کے لیے عملہ محدود کرنے سمیت اہم فیصلے کیے تھے جس میں ملازمین کا ورک فرام ہوم کا فیصلہ بھی شامل تھا۔

چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔

editor

Related Articles