برطانوی پارلیمنٹ میں فضا علی کو خصوصی اعزاز سے نواز دیا گیا

برطانوی پارلیمنٹ میں فضا علی کو خصوصی اعزاز سے نواز دیا گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی کو خواتین کے حقوق اور سماجی مسائل پر آواز بلند کرنے کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

اعزازی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، جہاں فضا علی کی سماجی خدمات اور خواتین کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :کاظم پاشا کے انکشاف کے بعد عدنان صدیقی کا بڑا اعتراف

اعزاز حاصل کرنے کے بعد فضا علی نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف ان کی ذاتی نہیں بلکہ ان تمام خواتین کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے جو اپنے حقوق، مساوات اور بہتر مستقبل کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں یہ اعزاز انڈین کمیونٹی کی جانب سے ان کے سماجی کام اور خواتین کے حقوق کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔فضا علی کا کہنا تھا کہ ’’یہ ایوارڈ صرف میرا نہیں، بلکہ ہر اس خاتون کا ہے جو اپنی آواز بلند کر رہی ہے اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔‘‘

editor

Related Articles