امریکی دبائو مسترد ،قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،ایرانی صدر

امریکی دبائو مسترد ،قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گا اور کسی بھی دباؤ یا جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی صدر نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں امریکی قیادت کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایران کے خلاف دباؤ، دھمکیوں اور تقسیم کی کوششوں سے کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

 یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے مفاد میں ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

مسعود پزشکیان نے کہا کہ جو لوگ جنگ اور طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ بتائیں کہ انہیں عملی طور پر کیا حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ کے ایران کیخلاف مسلسل تیسرے روز فضائی حملے شروع،بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں

ایرانی صدر نے کہا کہ یران اپنے اقدامات کے ذریعے ثابت کرے گا کہ وہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے متحد ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کے عوام اور ادارے کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں۔

editor

Related Articles