ایران کے حملے میں 4 اہلکار زخمی ہو ئے ، کویت کی تصدیق

ایران کے حملے میں 4 اہلکار زخمی ہو ئے ، کویت کی تصدیق

ایران نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ کویتی حکام کے مطابق حملوں کے دوران کویتی بحریہ کے ایک جہاز کو نقصان پہنچا اور چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق کویتی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملے میں کویتی بحریہ کے ایک جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ کے ایران کیخلاف مسلسل تیسرے روز فضائی حملے شروع،بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں

کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک بیلسٹک میزائل، پانچ کروز میزائل اور 33 ڈرون داغے گئے تاہم کویتی فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے بیشتر خطرات کو راستے میں ہی ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی کارروائی امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی اور خطے میں موجود امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد امریکی فوجی صلاحیتوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی جنگی طیاروں کی جزیرہ کیش بندر گاہ پر بمباری، ایران کے جوابی حملے

حالیہ واقعات کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو اس کے اثرات خطے کی سیکیورٹی، تیل کی ترسیل اور عالمی توانائی کی منڈیوں پر پڑ سکتے ہیں۔

editor

Related Articles