کون سا پاکستانی شہری اب ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا؟ ہوائی اڈوں کو ہدایات جاری

کون سا پاکستانی شہری اب ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا؟ ہوائی اڈوں کو ہدایات جاری

 دہری شہریت رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے نئی سفری گائیڈ لائنز نافذ کر دی گئی ہیں، جن کے تحت ملک میں داخلے کے لیے غیر ملکی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستانی ویزا یا کارآمد نائیکوپ (NICOP) کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے،نئی ہدایات پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فوری عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے اور امیگریشن حکام کو بھی باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 امیگریشن اور پاسپورٹ ذرائع کے مطابق نئی گائیڈ لائنز کے تحت دہری شہریت رکھنے والے پاکستانی شہری زائد المیعاد (Expired) نائیکوپ کے ذریعے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکیں گے، اسی طرح منسوخ شدہ (Cancelled) نائیکوپ رکھنے والے افراد کو بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم ایکشن کمیٹی کا بزدلانہ اقدام ، خواتین اور بچوں کو بطور ڈھال استعمال کرنا شروع کر دیا

امیگریشن اور پاسپورٹ ذرائع  کے مطابق اب ہر ایسے پاکستانی شہری، جو کسی دوسرے ملک کی شہریت بھی رکھتا ہے اور غیر ملکی پاسپورٹ پر سفر کر رہا ہے، اس کے لیے پاکستان آمد کے وقت یا تو کارآمد نائیکوپ پیش کرنا ہوگا یا پھر پاکستانی ویزا حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

یہ نئی پالیسی برطانیہ سمیت دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگیامیگریشن حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے قواعد پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ سفری دستاویزات کی مؤثر جانچ ممکن ہو سکے۔

امیگریشن اور پاسپورٹ ذرائع کے حکام نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، خصوصاً دہری شہریت رکھنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان روانگی سے قبل اپنے نائیکوپ کی مدتِ کار ضرور چیک کریں اور اگر اس کی معیاد ختم ہو چکی ہو تو بروقت تجدید کروا لیں، بصورت دیگر سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles