فائیو جی اسمارٹ فونز کی مقامی پیداوار میں تیزی، صارفین کے لیے خوشخبری

فائیو جی اسمارٹ فونز کی مقامی پیداوار میں تیزی، صارفین کے لیے خوشخبری

پاکستان میں مقامی سطح پر رجسٹرڈ فائیو جی موبائل فونز کی تعداد 38 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ملک میں مقامی طور پر فائیو جی اسمارٹ فونز کی تیاری بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی دستاویزات کے مطابق اپریل کے دوران ایک لاکھ 62 ہزار 40 فائیو جی موبائل فونز مقامی سطح پر تیار کیے گئے۔ مئی کے اختتام تک ملک میں تیار ہونے والے فائیو جی اسمارٹ فونز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 326 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی تنقید رنگ لے آئی، میٹا نے نیا اے آئی فیچر واپس لے لیا

پی ٹی اے کے مطابق مقامی پیداوار میں اضافے سے صارفین کو نسبتاً کم قیمت پر فائیو جی اسمارٹ فونز دستیاب ہونے کی توقع ہے۔ اس وقت مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں فائیو جی ڈیوائسز تیار کی جا رہی ہیں، جس سے درآمدی فونز پر انحصار بھی کم ہو سکتا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں فائیو جی سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کے پاس فائیو جی سے مطابقت رکھنے والے اسمارٹ فونز ہونا ضروری ہوگا۔ بعض فائیو جی ڈیوائسز میں نیٹ ورک کی مکمل سہولت حاصل کرنے کے لیے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ بھی درکار ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیپ سیک کے بانی نے اے آئی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستان میں فائیو جی سروس کے آغاز کی تیاریوں کے ساتھ مقامی سطح پر اسمارٹ فونز کی تیاری میں اضافہ صارفین کے لیے اس نئی ٹیکنالوجی تک رسائی آسان بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles