سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔
ٓئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنوں ضلع میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں، پولیس پر حملوں اور گاڑی میں نصب خودکش بم دھماکے کے تناظر میں سیکیورٹی فورسز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشنز شروع کیے ہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 24 گھنٹوں میں بنوں اور اطراف میں فائرنگ کے تبادلوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں حالیہ دہشتگرد کارروائیوں اور خودکش دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری ہیں، دہشتگردی کےخلاف جاری کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔